افغان نیوز کاسٹر ملالہ پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت قتل
افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون ٹی وی میزبان ملالہ میوند کو قتل کر دیا ہے۔
انعکاس ریڈیو و ٹیلی ویژن کی ایک خبر کے مطابق ان کی نیوز کاسٹر ملالہ کو جمعرات کی صبح دفتر آتے ہوئے قتل کیا گیا۔ فائرنگ سے دفتر کی گاڑی کے ڈرائیور بھی ہلاک ہو گئے۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ کسی گروہ نے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

