شمالی علاقہ جات کی سیر اب سستے ٹکٹ میں
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملک کے شمالی علاقوں کے مسافروں کے لیے خصوصی کرایہ متعارف کرایا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد تا سکردو اور اسلام اباد تا گلگت خصوصی کم از کم کرایہ چھ ہزار 915 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں پر ڈسکانٹ متعارف ہونے کے بعد شمالی علاقوں کے افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق خصوصی کرایہ متعارف کیے جانے سے امید کی جا رہی ہے کہ شمالی علاقوں کے مہمانوں کو خوشی ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ملک بھر کے افراد بھی سرد سیاحت اور صاف موسم میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کا نظارہ کرسکیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پروازوں پر مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔

