مجسمہ آزادی کے ساتھ چاند کا خوبصورت ملاپ
امریکہ میں مجسمہ آزادی کے پس منظر میں چاند کی خوبصورت تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہے۔
یہ تصویر جمعے کی شام نیو یارک میں لی گئی تھی۔
تاریخی مجسمہ آزادی فرانس نے امریکہ کو دوستی کی یادگار کے طور پر اکتوبر 1886 میں دیا تھا۔ اس کی بلندی 305 فٹ ہے۔
فرانس کے مجسمہ ساز فریڈرک آگستے بارتھولڈی نے یہ کئی برس کی محنت سے تیار کیا تھا۔

