حکومت کا مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان
پاکستان میں وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج پر تنقید کے بعد غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ لاہور میں پوری تیاری کے ساتھ چلایا جائے گا۔
پی ڈی ایم اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں جانا ہو گا، پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔
شہبازشریف کے معاملے کا مجھے نہیں پتہ،ن لیگ کا مسئلہ ہے۔ زرداری مفاد اور ذات کے لیے پتے کھیلتا ہے۔

