پاکستان24 متفرق خبریں

حکومت کو نئے سال میں کورونا اور اپوزیشن تحریک کے خاتمے کی امید

جنوری 1, 2021

حکومت کو نئے سال میں کورونا اور اپوزیشن تحریک کے خاتمے کی امید

 

‏پاکستان میں حکومت نے نئے سال کا آغاز پٹرول قیمتوں میں اضافے سے کیا ہے تاہم وفاقی وزیر فواد چودھری کو امید ہے کہ 2021 کے پہلی سہ ماہی کے بعد نہ کرونا رہے گا نہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم تحریک کا وجود باقی رہے گا۔

انہوں نے نئے سال کے آغاز پر ٹویٹ میں لکھا ہے کہ حکومت فروری میں آدھی مدت مکمل کرے گی اس لیے پراجیکٹس کی طرف دھیان دینا ہو گا۔

فواد چودھری کے مطابق ”ان چھ ماہ میں ایسے منصوبے شروع کرنے ہیں جو دو سالوں میں اختتام تک پہنچیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی اس عرصے میں اپنی نئ لیڈرشپ تلاش کریں۔“

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال معاشی لحاظ سے عام لوگوں کے لیے بدترین رہا اور مہنگائی، بیروزگاری نے کروڑوں شہریوں کو مشکلات کا شکار کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے