پاکستان24

مانسہرہ: دم گھٹنے سے تین معصوم بچوں سمیت چھ ہلاک

جنوری 6, 2021

مانسہرہ: دم گھٹنے سے تین معصوم بچوں سمیت چھ ہلاک

سید نعمان شاہ ۔ صحافی

مانسہرہ میں ایک گھر میں گیس جمع ہونے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں ماں، میاں بیوی اور تین کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔

مانسہرہ کے علاقہ پانو روڈ پر ٹھاکرہ میرا میں افسوسناک واقع پیش آیا جہاں پر سردی سے خود کو بچانے کے لیے گیس ہیٹر رات کو جلتا چھوڑنے والا خاندان ابدی نیند سو گیا۔ ماں، بیٹا، بیوی اور تین کمسن بچے دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں واقع کی اطلاع پر شہریوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر پہنچ گئی۔ لاشوں کو کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا جہاں پوسٹمارٹم کے بغیر ہی لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مرنے والوں میں محمد افضل کی عمر 38 سال، عابدہ بی بی 31 سال، حاجرہ بی بی 76 سال،  صائم 8، سال نور 4 سال اور عیتام 6 ماہ کی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے