پاکستان24

فرقہ وارانہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سات مشتبہ افراد گرفتار

جنوری 8, 2021

فرقہ وارانہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سات مشتبہ افراد گرفتار

پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گری نے خفیہ ادارے کے تعاون سے کارروائی میں کالعدم فرقہ وارانہ تنظیم کے سات مبینہ تخریب کاروں کو حراست میں لیا ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے جاری کیے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کالعدم شیعہ عسکری تنظیم سپاہ محمد کے سات مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جو مخالف سنی گروپ کے افراد پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق ان افراد کو پنجاب کے تین مخلتف شہروں سے چھاپہ مار کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان پکڑا گیا ہے جو فرقہ وارانہ نوعیت کے حملوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

حکام کے مطابق مشبہ افراد کو پڑوسی ملک میں مقیم عسکریت پسند لیڈر محمود اقبال ہدایات دے رہے تھے۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب سنی عسکریت پسندوں نے صوبہ بلوچستان میں گیارہ شیعہ ہزارہ کان کنوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے