پاکستان24

سیٹھ عابد کون تھے؟ سمگلر یا ارب پتی؟

جنوری 10, 2021

سیٹھ عابد کون تھے؟ سمگلر یا ارب پتی؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد حسین کے انتقال کی تعزیت کی ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’سیٹھ عابد کی رحلت کی اطلاع پا کر میں افسردہ ہوں۔ وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ابتدائی عطیات کنندگان (ڈونرز) میں سے ایک تھے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔‘

سیٹھ عابد حسین کون تھے؟

پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے سیٹھ عابد کو ہمیشہ ایک حاتم طائی یا دیومالائی شخصیت طور پر پیش کیا اور ان کے بارے میں مختلف کہانیاں بھی گردش رہیں۔

مئی 2019میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں سیٹھ عابد کا ذکر شارجہ میں پاکستان انڈیا کے کرکٹ میچ کے تناظر میں کیا تھا۔

سیٹھ عابد کے بارے میں موجود تمام کہانیوں اور قیاس آرائیوں میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا جھوٹ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم سیٹھ عابد کی شخصیت موت کے بعد بھی کسی راز سے کم نہیں۔

سیٹھ عابد کے بارے میں یہ بھی کہا گیا کہ ’جب امریکی حکومت نے پاکستان پر ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے پر پابندی عائد کی تو یہ سیٹھ عابد ہی تھے جنھوں نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ بحری راستے سے پاکستان پہنچایا تھا۔‘

اسی طرح سیٹھ عابد پر ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ان سے تنازع کے بعد ’پاکستان کی سابق وزیراعظم اور اس وقت لندن میں زیرِ تعلیم بے نظیر بھٹو کو اغوا کرنے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔‘

سیٹھ عابد کا نام نومبر 2006 میں اس وقت بھی خبروں میں آیا تھا جب ان کے بیٹے حافظ ایاز کو ان کے محافظ نے لاہور میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے