پاکستان24 عالمی خبریں

ٹرمپ کو ہٹانے کی کارروائی: برطرفی اور مواخذہ آج شروع ہوگا

جنوری 11, 2021

ٹرمپ کو ہٹانے کی کارروائی: برطرفی اور مواخذہ آج شروع ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے کے لیے آج کارروائی متوقع ہے۔

اتوار کو ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ مواخذے کی کارروائی سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کے لیے ایوان میں قرارداد پیش کی جائے گی۔

نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ نائب صدر مائیک پینس اور کابینہ مواخذے سے پہلے صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کریں۔

ایوان نمائندگان کی سپیکر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک خط کے مطابق پیر یا منگل کو ایوان ایک قرارداد کے لیے ووٹ کرے گا اور مائیک پینس سے اپیل کی جائے گی کہ وہ امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کا اطلاق کریں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے