کابل میں دو خواتین ججز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو خواتین ججز کو قتل کیا ہے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ججز کو راستے میں نشانہ بنایا گیا۔
کابل پولیس کے مطابق دونوں خواتین ججز سپریم کورٹ سے منسلک تھیں اور گھر سے دفتر جا رہی تھیں جب گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کو نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق افغانستان میں سپریم کورٹ سے 200 سے زائد ججز منسلک ہیں۔
افغانستان میں رواں ماہ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

