براڈ شیٹ کو ملین ڈالرز کی ادائیگی، تحقیقات کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ کے حوالے
پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی فرم براڈ شیٹ کے معاملے پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ سہریم کورٹ کے سابق جج جسٹس عظمت سعید شیخ ہوں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ پانامہ کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دینے والے عدالتی بینچ کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ منگل کو وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی 45 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔
جمعرات کو شبلی فراز نے ٹوئٹڑ پر اعلان کیا کہ ’براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہوں گے۔‘

