متفرق خبریں

براڈ شیٹ انکوائری: پاکستانی وکلا کی دو بڑی تنظیموں کا عظمت سعید پرعدم اعتماد

جنوری 28, 2021

براڈ شیٹ انکوائری: پاکستانی وکلا کی دو بڑی تنظیموں کا عظمت سعید پرعدم اعتماد

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کے لیے عظمت سعید کی نامزدگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

وکلا کی ملک گیر تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عظمت سعید پانامہ کیس کا فیصلہ دینے والے بینچ کے رکن تھے جبکہ پرویز مشرف کے دور میں نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر تھے اس لیے غیر جانبدار نہیں۔

وکلا تنظیموں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ  جج سے کہا ہے کہ وہ خود ہی معاملے سے الگ ہو جائیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے