سرکاری ملازمین کا احتجاج، مطالبات منظور
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے تین وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے مطالبات منظور کر لیے ہیں۔
یہ جمعرات کو اعلان وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے مذاکرات کے بعد کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ گرفتار مظاہرین کو رہا اور مقدمات ختم کیے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ملک بھر سے آئے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کیا۔
بدھ کو دن بھر جناح ایونیو، ڈی چوک اور سیکریٹریٹ میں مظاہرین اور پولیس میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ جناح ایونیو سے پارلیمنٹ جانے والے راستے کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا جبکہ پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے آئے سرکاری ملازمین نے کہا ہے کہ وہ رات جناح ایونیو پر گزاریں گے اور مطالبات پورے ہونے تک واپس نہیں جائیں گے۔ ویڈیو رپورٹ دیکھیے