پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
جمعے کی شام جنید اکبر خان قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔
پارلیمانی کمیٹی میں شامل ن لیگ کے طارق فضل چوہدری، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر نے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا تھا۔
ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ملک عامر ڈوگر، وجہیہ قمر، سردار محمد یوسف اور دیگر ارکان نے جنید اکبر خان کے نام کی تائید کی۔
جنید اکبر خان نے منتخب ہونے کے بعد کہا کہ وہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
خیال رہے کہ اس معاملے پر نئی اسمبلی کی تشکیل کے بعد سے تنازع تھا.
Array