پاکستان24

مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے رابطے کیے، اجازت نہیں دیں گے: حکومت

فروری 16, 2021 < 1 min

مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے رابطے کیے، اجازت نہیں دیں گے: حکومت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ’مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم حکومت کی طرف سے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ’سمجھ نہیں آتی انہیں ایسی بیماریاں کیوں لاحق ہوتی ہیں جن کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔‘

ادھر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے بیک ڈور رابطے کیے گئے ہیں۔‘

منگل کو ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔‘

فواد چوہدری نے مریم نواز کو مخاطب کر کے کہا کہ ’آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کے لیے آپ کو پاکستان میں رہنا ہو گا۔‘

قبل ازیں پیر کو پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ان کی ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی لیکن وہ باہر نہیں جائیں گی۔‘

یاد رہے کہ مریم نواز نے دسمبر 2019 میں اپنا نام ایگزٹ کنٹرول فہرست سے نکلوانے اور لندن جانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ 

درخواست کی آخری سماعت گذشتہ برس مارچ میں ہوئی اور اس پر تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے