سوشل میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کیا جاسکتا: فوجی ترجمان
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی تبدیلی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
’اس طرح کی قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں، فوج کے اندر تبادلے اپنی مدت کے اندر ہوتے ہیں، اور فوج کے اندر ہر ادارے میں تعیناتی عام طور پر دو سال کے لیے ہوتی ہے۔‘
پیر کو راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سوشل میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا تاہم اس پر انتہا پسند نظریات کی تشہیر روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘
ترجمان نے ڈی جی آئی ایس آئی لفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی تبدیلی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی اطلاعات سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے ایسی اطلاعات کو مکمل من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج میں سنئیر لیول پر تبادلوں کا ایک طریقہ کار ہے۔
”ایسی اطلاعات میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ امید ہے کہ آئندہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے اجتناب کیا جائے گا۔“