متفرق خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار وکیل بار کے صدر منتخب

فروری 27, 2021 < 1 min

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار وکیل بار کے صدر منتخب

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کے مطابق ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار راجہ زاہد محمود ایڈووکیٹ صدر منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار زاہد محمود راجہ نے 585 ووٹ لیے جبکہ مدمقابل نوید ملک ایڈووکیٹ 485 ووٹ حاصل کر سکے۔

نائب صدر کی نشست پر فضل الٰہی ایڈوکیٹ 649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تصدق حنیف 767 ووٹ لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔نتائج کے مطابق اختر حسین ایڈووکیٹ597 ووٹ کیساتھ جوائنٹ سیکرٹری،عرفان اللہ 609 ووٹوں کے ساتھ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

نومنتخب صدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ سمیت دہشتگردی کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے