انڈیا میں چھری سے مالک کو ہلاک کرنے والا مرغا گرفتار
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کی ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پولیس نے ایک مرغے کو گرفتار کیا ہے جس نے مرغوں کی لڑائی کے دوران بھاگتے ہوئے اپنے مالک کو ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق مرغوں کو لڑاتے ہوئے ان کی ٹانگ کے ساتھ چھری باندھی جاتی ہے۔
45 سالہ تھانگلہ ستیش کے مرغے نے لڑائی کے دوران اچانک راہ فرار اختیار کیا تو واپسی پلٹتے ہوئے اس کی ٹانگ سے بندھی چھری مالک کے رانوں کے درمیان جا لگی۔
پولیس کے مطابق جب تک ستیش کو ہسپتال پہنچایا گیا خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مرغے کو تھانے میں باندھ کر رکھا گیا ہے اور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا مرغوں کی لڑائی کرانے والے دیگر 15 افراد کی تلاش ہے جو ستیش کی موت کے بعد موقعے سے فرار ہو گئے تھے۔
Array