متفرق خبریں

شاعر جاوید اختر کی شکایت، اداکارہ کنگنا کے وارنٹ جاری

مارچ 1, 2021

شاعر جاوید اختر کی شکایت، اداکارہ کنگنا کے وارنٹ جاری

انڈیا کے معروف شاعر جاوید اختر کی شکایت پر بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس کے بعد ممبئی کورٹ نے اداکارہ کو طلب کیا تھا تاہم پیر کو وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد ان کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

ممبئی میں اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے جمعے کے روز کنگنا رناوت کو طلب کرتے ہوئے نوٹس میں لکھا تھا کہ انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یکم مارچ کو پیش ہوں تاہم وہ پیش نہ ہوئیں۔

عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے