سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر گیلانی کی جیت
پاکستان کی قومی اسمبلی میں سینیٹ کی اسلام آباد سے ایک نشست پر یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ شکست سے دوچار کر دیا ہے۔
گیلانی نے 169 جبکہ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔
قومی اسمبلی میں سات ووٹ مسترد ہوئے، 342 کے ایوان میں 340 ارکان نے ووٹ پول کیے۔ جماعت اسلامی کے رکن عبدالاکبر چترالی غیر حاضر رہے کہ جبکہ این اے 75 ڈسکہ کی نشست خالی ہے۔
وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے ووٹ کے ضائع ہوا کیونکہ انہوں نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے تھے اور ریٹرننگ افسر سے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی۔
سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے علی حیدر نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمران خان نے بھی ووٹ ضائع کیا۔
سابق صدر آصف زرداری ہاتھوں کی کپکپاہٹ کے باعث بیلٹ پیپر خراب کر بیٹھے اور نیا بیلٹ حاصل کیا۔
بلوچستان سے سینیٹ کی سات میں سے پانچ جنرل نشستوں ہر حکومتی اتحاد کے امیدوار کامیاب ہوگئے جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور کاکڑ، سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی بھی جیت گئے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے محمد قاسم اور جے یو آئی کے عبدالغفور حیدری بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔
کراچی سے پیپلز پارٹی کی امیدوار پلوشہ خان اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب بھی سینیٹر منتخب ہوگئی ہیں۔

