پاکستان24 متفرق خبریں

سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں کس پارٹی نے جیتیں؟

مارچ 3, 2021

سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ نشستیں کس پارٹی نے جیتیں؟

پاکستان میں ایوان بالا (سینیٹ) کے انتخابات میں پیپلز پارٹی سندھ میں سات نشستیں ، تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں سات جبکہ بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کے دو اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

سندھ میں سینیٹ کی کل 11 نشستوں کا مکمل رزلٹ کچھ اس طرح ہے۔

7 جنرل نشستوں پر پیپلز پارٹی کی شیریں رحمان، جام مہتاب ڈہر، سلیم مانڈوی والا، تاج حیدر، شہادت اعوان جبکہ ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری اور تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کامیاب ہو گئے ہیں۔

خواتین کی دو نشستوں پر پیپلز پارٹ کی پلوشہ خان اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب جبکہ ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر پیپلز پارٹی پر فاروق ایچ نائیک اور تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو کامیاب قرار پائے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے شبلی فراز، محسن عزیز، لیاقت ترکئی، فیصل سلیم، ذیشان خانزادہ جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تاج محمد آفریدی کامیاب قرار پائے۔

‏ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر تحریک انصاف کے دوست محمد محسود  اور ڈاکٹرہمایوں مہمند نے کامیابی حاصل کی۔ خواتین کی دو اور ایک اقلیتی نشست پر بھی تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے ہیں۔

اے این پی اور جے یو آئی کا ایک، ایک امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے۔

بلوچستان میں بی اے پی کے چار اور ایک آزاد امیدوار کامیاب قرار پایا ہے جبکہ بی این پی اور جے یو آئی کا ایک، ایک امیدوار جیتا ہے۔ ٹیکنو کریٹ کی دو میں سے ایک نشست جے یو آئی نے جیت لی ہے۔

اسلام آباد میں خواتین کی نشست پر تحریک انصاف نے کامیاب حاصل کی ہے۔

پنجاب میں بلامقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے پانچ، پانچ جبکہ ق لیگ کا ایک سینیٹر منتخب ہوا۔

اس طرح سینیٹ میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

کل 48 نشستوں پر حالیہ انتخابات میں ن لیگ صرف پانچ نشستیں ہی حاصل کر پائی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے