متفرق خبریں

اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے باہر خنجر لگنے سے نوجوان ہلاک

مارچ 5, 2021 < 1 min

اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے باہر خنجر لگنے سے نوجوان ہلاک

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی کے باہر لڑائی جھگڑے کے دوران خنجر لگنے سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دوگروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران پانچ لڑکے زخمی اور اور ایک کی موت واقع ہوئی۔

ڈیڈباڈی اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں مقتول عبدالحق کی موت پیٹ میں خنجر لگنے سے ہوئی ہے۔ پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ نمل یونیورسٹی اور پمز ہسپتال پہنچے۔ وقوعہ کے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے