پاکستان24 متفرق خبریں

سینیما ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس، ریستوران میں کھانے پر پابندی برقرار

مارچ 10, 2021 < 1 min

سینیما ہالز کھولنے کا فیصلہ واپس، ریستوران میں کھانے پر پابندی برقرار

Reading Time: < 1 minute

‏پاکستان میں وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد حکومت نے بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سنیما ہالز کو 15 مارچ سے کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے

دریں اثنا ہوٹلوں کے اندر کھانے پر پابندی بھی برقرار رہے گی۔

کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد، پشاور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں تعلیمی ادارے پیر 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے صوبے اپنے طور پر مختلف فیصلے کر سکتے ہیں اور حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر سکتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے