یونیورسٹی آف لاہور کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
پاکستان کے قدامت پرست معاشرے میں یونیورسٹی آف لاہور میں ایک طالب علم کی جانب سے ساتھی طالبہ کو پروپوز کرنے اور گلے ملنے کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا ہے اور اس پر بھانت بھانت کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
یہ ہمارے بچے ہیں اور انکو پورا حق حاصل ہے کہ ا پنے جیون ساتھی کا خود انتخاب کریں۔۔ pic.twitter.com/x0sJclFQLs
— Sayrah Shams🇵🇰/🇸🇦 (@MShamsZ) March 12, 2021
ہر چیز اور عمل کو مذہب کے ساتھ جوڑنے والے سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین دونوں کو یونیورسٹی سے نکالے جانے کے انتظامی عمل کو درست قرار دے رہے ہیں جبکہ ہزاروں ایسے افراد بھی ہیں جو اس حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
