شہباز گِل پر سیاہی اور انڈے پھینکے گئے، بچ نکلے
Reading Time: < 1 minuteوزیراعظم کے مشیر شہباز گِل پر لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ کے حامیوں نے سیاہی اور انڈے پھینکے تاہم وہ بچ نکلے۔
پولیس نے موقع پر موجود شخص کو حراست میں لیا۔
شہباز گل کو سکیورٹی کے حصار میں ہائیکورٹ کے اندر لے جایا گیا۔
پیر کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی جانب سے ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست میں پیش ہوئیں۔
شہباز گل پر انڈے پھینکنے کا واقعہ مریم نواز کے جانے کے بعد پیش آپا۔
Array