پاکستان24 متفرق خبریں

چیف الیکشن کمشنر مستعفی، کمیشن کو تحلیل کیا جائے: حکومت کا مطالبہ

مارچ 15, 2021 < 1 min

چیف الیکشن کمشنر مستعفی، کمیشن کو تحلیل کیا جائے: حکومت کا مطالبہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو اسلام آباد کے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین وزرا شبلی فراز، شفقت محمود اور فواد چودھری نے نیوز کانفرنس میں الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کے انتخابات شفاف طریقے سے کرانے میں ناکام رہا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں رہا ۔الیکشن کمیشن کو بحیثیت مجموعی استعفی دینا چاہیے۔

وزرا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر سینیٹ انتخابات کے شفاف انعقاد میں ناکامی کی چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے بحیثیت مجموعی استعفی کا مطالبہ کردیا ۔بولے الیکشن کمیشن سینیٹ کا شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوا تحریک انصاف کو اس پر اعتماد نہیں رہا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل امپائر کے طور پر کام نہیں کررہا ۔ ہم وہ تجویز دے رہے ہیں جو ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔ہم الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔

عام انتخابات کے جلد انعقاد کے تناظر میں موجودہ الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کرنے سے متعلق سوال پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ڈھائی سال بعد ہوں گے ۔اس کے لیے ایسا الیکشن کمیشن ہونا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو ۔

شفقت محمود نے شہباز گل پر لیگی کارکنوں کی جانب سے حملے اور سیاہی پھینکنے کی مذمت کی اور کہا کہ صورتحال یہی رہی تو سیاست تشدد میں تبدیل ہوجائے گی مسلم لیگ ن کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ۔ سیاست سے تشدد کا خاتمہ کیا جائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے