پاکستان24 متفرق خبریں

سراغ مل گیا: ڈسکہ الیکشن میں پریذائڈنگ افسران کو کہاں رکھا گیا؟

مارچ 25, 2021 2 min

سراغ مل گیا: ڈسکہ الیکشن میں پریذائڈنگ افسران کو کہاں رکھا گیا؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کی سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران کہا ہے مقدمہ مکمل ہونے تک 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ مؤخر کی جائے۔

عدالت میں پریذائڈنگ افسران کے غائب ہونے کے بارے میں اہم انکشاف بھی ہوا ہے۔

بینچ کے سربراہ جسٹس عمرعطا بندیال نےریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا پولنگ کا فیصلہ برقرارہے، فی الحال 10 اپریل کا فیصلہ ملتوی کررہے ہیں۔

جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار کےوکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئےعدالت میں ضلع ڈسکہ کا مکمل نقشہ پیش کیا۔

جسٹس عمر عطا نےکہا آپ نےایک دن میں بہت زیادہ تیاری کرلی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈسکہ شہر میں 76 پولنگ اسٹیشنز ہیں، شہرکے76 میں سے34 پولنگ اسٹیشنز سےشکایات آئیں، الیکشن کمیشن نے34 پولنگ اسٹیشنزکی نشاندہی کی اور 20 پریزائیڈنگ افسربھی غائب ہوئے۔

جسٹس منیب اخترنےکہا ڈسکہ شہر کے 76 پولنگ اسٹیشنزآدھےنہیں بنتے،سلمان اکرم راجہ نےکہامعذرت خواہ ہوں چھہترپولنگ استیشن ایک تہائی بنتے ہیں جسٹس منیب اختر نے کہا آدھے اور ایک تہائی میں فرق ہے،احتیاط سے دلائل دیں۔

جسٹس منیب اختراستفسار کیا جب پریزائڈنگ افسر پولنگ اسٹیشنز سے نکلے تو ان کی رخصتی معمول کے مطابق تھی؟

جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کِک یہ بھی بتایا گیا ہے کہ10 پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ کافی دیرمعطل رہی، سوال یہ ہے پولنگ کےدن کون اور کیوں یہ مسائل پیدا کرتا رہا؟ کیا ایک امیدوار طاقتورتھا اس لیےدوسرے نےیہ حرکتیں کروائیں؟۔

عدالت نےسلمان اکرم راجہ کے دلائل کے بعد این اے75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو ہونےوالی پولنگ ملتوی کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نےکہا موجودہ کیس کےفیصلے میں وقت درکار ہے،سلمان اکرم راجا کے دلائل ابھی جاری ہیں جب کہ نوشین افتخار کےعلاوہ باقی فریقین کو بھی سننا ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نےکہا الیکشن کمیشن کا پولنگ کا فیصلہ برقرار ہے، فی الحال 10 اپریل کا فیصلہ ملتوی کررہےہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نےکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردی۔

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی اور2 افراد کی ہلاکت کےبعد الیکشن کمیشن نے حلقےمیں الیکشن کالعدم قرار دیا ہے پی ٹی آئی امیدوارنےالیکشن کمیشن کےفیصلےکوکالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے