پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی اناؤنسر کنول نصیر کا انتقال
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں۔
کنول نصیر کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹیلی ویژن میزبان ہونے کا شرف بھی حاصل تھا۔
کنول نصیر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی خوشدامن تھیں۔
کنول نصیر ملک و قوم کے لیے اپنی گراں قدر خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کر چکی تھیں۔
کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا اور گزشتہ چند روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
کنول نصیر ریڈیو کی لیجنڈ موہنی حمید (آپا شمیم) کی صاحبزادی تھیں۔
Array