کھیل

تیسرا ون ڈے سنسنی خیز ، سیم کورن نے انڈین ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا

مارچ 28, 2021

تیسرا ون ڈے سنسنی خیز ، سیم کورن نے انڈین ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا

انگلینڈ کے بلے باز سیم کورن نے انڈیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کو آخری اوور تک سنسنی خیز بنائے رکھا۔

انگلش ٹیم کو 50 اوورز میں 330 رنز کا ہدف ملا تھا۔

سیم کورن نے اس وقت ایک اوورز میں 18 رنز بنائے جب انگلش ٹیم کو چار اوورز میں 41 رنز درکار تھے۔

تین اوورز میں 23 رنز باقی رہے تو دوسرے اینڈ پر کھڑے ٹیل اینڈر سکور نہ بنا سکے۔

آخری اوور میں انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے مگر صرف چھ رنز بنائے جا سکے۔

سیم کورن 95 رنز بنا پائے اور ناٹ آؤٹ رہے، وہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔

انڈیا نے آخری میچ سات رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز ایک کے مقابلے میں دس فتوحات کے ساتھ اپنے نام کی۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے