”نہ زمین اور نہ گاڑی، صرف بیٹا گنڈا پور کا“
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کا کم سن بیٹا گاڑی چلا رہا تھا اور وہ ساتھ بیٹھے ویڈیو بنا رہے تھے۔
گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر کہا تھا کہ ٹریفک کے قوانین سڑک، ہائی وے اور موٹر وے پر گاڑی چلانے پر لاگو ہوتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ یہ میری اپنی زمین، میری اپنی گاڑی اور میرا اپنا بیٹا ہے۔ منصور علی خان اور دوسرے منفی تبصرے کرنے والے لوگ بڑے ہو جائیں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔‘
ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی افراد اور بعض صحافیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گنڈاپور کے دعوے کو جھٹلایا اور بتایا ہے کہ یہ سی پیک کا مغربی روٹ ہے عبد الخیل تو یارک انٹرچینج، سی پیک کی باڑ وڈیو میں نظر آ رہی ہے اور یہ زمین علی امین کی ہرگز نہیں بلکہ اکثر عام افراد کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ گاڑی شیلبی ہے جو علی امین کی اپنی نہیں بلکہ اس کے بیٹے اسلم خان گنڈا پور کے پیچھے بیٹھے ہوئے شخص کی ہے۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور اس سے قبل ایک ویڈیو سے مشہور ہوئے تھے جس میں وہ بنی گالہ کی سڑک پر دوڑ رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور ایک بچے کو گاڑی چلوا رہے ہیں۔ پریشان نہ ہوں، ابھی ہمارے انصافی بھائی اس کی بھی کرامات بیان کریں گے۔ pic.twitter.com/CI8gzoMpSZ
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) March 28, 2021
اس وقت ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان سے جو بوتلیں قبضے میں لیں ان میں شراب نہیں شہد تھا جو وہ عمران خان کے لیے لے کر جا رہے تھے۔