متفرق خبریں

پشاور میں خصوصی کھلاڑیوں کے لیے بنائی گئی بسیں چل پڑیں

اپریل 1, 2021 < 1 min

پشاور میں خصوصی کھلاڑیوں کے لیے بنائی گئی بسیں چل پڑیں

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے محکمہ کھیل وسیاحت کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے بنائی گئی بسوں کا افتتاح کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نےخصوصی کھلاڑی مسمات شیراز سے باقاعدہ افتتاح کروایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سپورٹس فار آل ویژن کے تحت خصوصی افراد کیلئے گرائونڈ تک رسائی ممکن بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا، محکمہ کھیل و سیاحت نے ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت خصوصی افراد کیلئے بسیں تیار کیں۔

محمود خان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

سیکرٹری محکمہ سیاحت نے اس موقع پر کہا کہ خصوصی کھلاڑیوں کے لیے دو بسیں تیار کی ہیں جس سے یہ باآسانی کھیلوں کے گرائونڈ تک پہنچ سکیں گے، سیکرٹری محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا عابد مجید کے مطابق خصوصی کھلاڑیوں کو پہلے مقابلوں میں شرکت کیلئے ایک شہر سے شہر جانے میں بہت مشکلات تھیں اس سے اب وہ مشکل ختم ہو گی۔

ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سپورٹس سٹریٹیجی کے تحت سپورٹس مین کی سہولیات کو پورا کیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے