پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند

اپریل 4, 2021

پاکستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند

پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 10 سے 25 اپریک تک بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار دو دن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کو این سی او سی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال اور صوبوں کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھی جائے گی۔

اس فیصلے کے تحت گُڈز، فریٹ، میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنی حاصل ہوگا۔ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی۔ اس پابندی کے حوالے سے 10 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور فیصلہ کیا جائے گا کہ اس میں توسیع کرنی ہے یا نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے