پاکستان24 متفرق خبریں

عوامی نیشنل پارٹی کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

اپریل 6, 2021 < 1 min

عوامی نیشنل پارٹی کا اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

پشتون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو پشاور میں پریس کانفرنس میں اے این پی کے قائم مقام صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ کچھ مخصوص جماعتیں پی ڈی ایم کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں، برابری کی بنیاد پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق پی ڈی ایم کو کسی دوسری جانب لے جارہا ہے، ہم مزید ساتھ نہیں دے سکتے، جس نے شوکاز نوٹس دیا اس نے خود پی ڈی ایم ختم کرنے کا اعلان کیا، ہم پی ڈی ایم سے باقاعدہ علیحدگی کا اختیار کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ  بیس ستمبر 2020 کو ایک ڈیکلئریشن کے تحت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم تشکیل دیا گیا۔

امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ تحریک میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، تحریک کے بعد لانگ مارچ پر جانا تھا، اختلافات لانگ مارچ کے ملتوی ہونے کے بعد شروع ہوگئے تھے۔

اے این پی رہنما نے کہا کہ  سینیٹ میں اپوزیشن رہنما کیلئے پی ڈی ایم کے دو امیدوار سامنے ائے، ہم نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، ہمیں صفائی کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

امیر حیدر خان کے مطابق شوکاز نوٹسز پارٹیوں میں ایشو ہوتے ہیں، ہم پی ڈی ایم کے کسی پارٹی کا حصہ نہیں، اے این پی کے کسی رہنما کو شوکاز دینا صرف اسفندریا ولی خان کا اختیار ہے۔ لاڑکانہ میں جے یو ائی اور پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کے خلاف اتحادی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے