پاکستان پاکستان24

’سیاست عزت کے لیے‘، پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد کے عہدوں سے الگ

اپریل 12, 2021 2 min

’سیاست عزت کے لیے‘، پیپلز پارٹی اپوزیشن اتحاد کے عہدوں سے الگ

Reading Time: 2 minutes

پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پیر کو کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ سیاست عزت کے لیے کرتے ہیں اور تمام جماعتیں برابری کی بنیاد پر اپوزیشن کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پی ڈی ایم کی جماعتیں شوکاز نوٹس پر عوامی نیشنل پارٹی سے معافی نہیں مانگتیں اپوزیشن اتحاد کے ساتھ آگے چلنا مشکل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مل کر بنائی اور ان کے بغیر یہ پاکستان استعفیٰ اتحاد ہوگا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے مطالبہ پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ اسمبلیوں سے استعفے آخری ہتھیار ہونا چاہئیں، کل بھی یہی مؤقف تھا، آج بھی ہے اورآنے والے کل بھی یہی مؤقف ہوگا۔ اور سینیٹ الیکشن نے ہمارے مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔’

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر پر حکومت کی خارجہ پالیسی کنفیوژ اور تضادات کا شکار ہے۔

ان کے مطابق پارلیمان کو نہیں بتایا جاتا کہ ہم انڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں یا نہیں، ہم انڈیا سے تجارت کر رہے ہیں یا نہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے اپوزیشن سے کوئی بات نہیں کی جاتی، انڈیا کی جانب سے کشمیر کی حیثیت بدلنے کے بعد عمران خان اپنی انا کی وجہ سے ملک کی سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنے کو تیار نہیں تھے۔

‘نااہل وزیراعظم نے جتنا نقصان ملک کی معیشت کو پہنچایا کبھی تاریخ میں نہیں پہنچایا گیا، جتنا نقصان کشمیر کاز کو پہنچایا گیا کبھی پاکستان کی تاریخ میں نہیں پہنچایا گیا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے فیصلے ملک کے عوام اور پارلیمان لے گی۔’

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے