لاہور میں آپریشن: مریم نواز نے مکافات عمل اور فواد چوہدری نے ریاستی عملداری قرار دیا
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں اتوار کی صبح تحریک لبیک کے مرکز کے قریب پولیس آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد کشیدگی پر مسلم لیگ ن اور وفاقی حکومت کی جانب سے 12 گھنٹے بعد بیانات جاری کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے صورتحال کو مکافات عمل قرار دیا ہے جبکہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ریاست بلیک میل نہیں ہوگی۔
مریم نواز نے شعر لکھا کہ
عدل و انصاف فقط حشر پہ موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے
Life is an echo. Nothing happens by chance. Karma comes after everyone eventually. Sooner or later the universe serves you the revenge that you deserve.
عدل و انصاف فقط حشر پہ موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے pic.twitter.com/ZHafBGYuFj— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2021
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔
چوہدری فواد حسین کے مطابق لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا۔ ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔