پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

چینی سکینڈل، تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر نیب میں طلب

اپریل 21, 2021 < 1 min

چینی سکینڈل، تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر نیب میں طلب

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو (نیب) نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو طلب کیا ہے۔

بدھ کو نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 مئی کو پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔

نیب کی مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم میاں اسلم سے تفتیش کرے گی۔

نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کر رہا ہے۔

نیب نے میاں اسلم کو2018 تا 2019 میں چینی پر دی گئی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ان سے چینی کی برآمد کا اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیب نے سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کوبھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز کے اکاؤنٹس سے رقم نکال کر منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور کی بینکنگ کورٹ میں زیر سماعت ہے جہاں وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔
.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے