پاکستان24 متفرق خبریں

کوئٹہ کے فائیو سٹار ہوٹل میں کار بم دھماکہ، پانچ ہلاک

اپریل 21, 2021 < 1 min

کوئٹہ کے فائیو سٹار ہوٹل میں کار بم دھماکہ، پانچ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے فائیو سٹار ہوٹل سیرینا کی پارکنگ میں دھماکے سے گیارہ افراد زخمی جبکہ پانچ ہلاک ہوئے۔

مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار، ہوٹل کا ڈیوٹی مینیجر شاہ زیب یوسفزئی، ہوٹل کے تین سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین کے سفیر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں تاہم دھماکے کے وقت موجود نہیں تھے۔

انہوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے کے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔

کوئٹہ کے صحافی جعفر خان کاکڑ کے مطابق پانچ افراد دھماکے میں مارے گئے۔

عینی شاہدین اور دھماکے کی ویڈیوز کے مطابق علاقے میں آگ دیکھی گئی جبکہ ایمبولینسوں کو ہوٹل میں جاتے دیکھا گیا۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سیرینا ہوٹل کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا ہوٹل میں چین کا ایک وفد بھی موجود تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے