جنوبی افریقہ کے سپنر بیورن فورتون کا اہلیہ سمیت قبولِ اسلام
جنوبی افریقہ کے نوجوان سپنر بیورن فورتون نے اپنی اہلیہ سمیت اسلام قبول کر لیا ہے۔
ان کے ساتھی کھلاڑی تبریز شمسی نے بیورن کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی ہے۔
بیورن فورتون کی عمر 26 برس ہے اور انہوں نے جنوبی افریقہ کی ایک ون ڈے اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز میں نمائندگی کی ہے۔

