انڈیا میںریکارڈ اموات، ساڑھے چھ ارب ڈالر کی ویکسین خریداری
Reading Time: < 1 minuteکورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ انڈیا میں ایک دن میں چار ہزار کے لگ بھگ اموات ہوئی ہیں جبکہ چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں.
حکام کے مطابق ایک ارب تیس کروڑ کی آبادی کو وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے حکومت نے چھ ارب ستر کروڑ ڈالر کی ویکسین خریدنے کی منظوری دی ہے.
جمعرات کو انڈیا میںمحکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں تین ہزار 980 مریض کورونا کا شکار ہونے کے بعد موت کے منہ میںچلے گئے جبکہ اس دوران چار لاکھ بارہ ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں.
انڈیا میں کورونا سے اب تک سوا دو لاکھ مریض ہلاک ہو چکے ہیں.
دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی میںوائرس نے کئی شکلیں بدلی ہیں جس کی وجہ سے متعدد ملکوںنے انڈیا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے.
انڈیا میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو وائرس کے بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا سامنا ہے.