مہمند میں پانی کی کنکریٹ ٹینکی گرنے سے سات بچے ہلاک
ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقہ گمبتے میں پانی کی بڑی کنکریٹ ٹینکی گرنے سے سات بچے ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعہ پر افسوس و دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ریسکیو1122 کے مطابق مہمند میں کنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اور میڈیکل ٹیم روانہ کر دی گئی۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق بچے واٹر ٹینک کے نیچے کھیل میں مصروف تھے، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو1122 کے مطابق حادثے میں مرنے والے بچوں کے نام ریحان ولد قمندان 12 سال، عماد اللہ ولد قمندان 6سال، فرمان اللہ ولد فارس حان 8 سال، نفیسہ دحتر حکیم 8 سال، وجھیہ دحتر حکیم 6سال، مروہ دحتر حکیم 4 سال اور منیبہ دحتر گلبدین 5سال ہے۔
زحمی بچے کا نام فہد ولد قمندان ہے۔

