اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

کورونا بے قابو، انڈیا میں ریٹائرڈ فوجی ڈاکٹر بلا لیے گئے

مئی 9, 2021 2 min

کورونا بے قابو، انڈیا میں ریٹائرڈ فوجی ڈاکٹر بلا لیے گئے

Reading Time: 2 minutes

انڈیا میں حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا= کے باعث خراب ہوتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے سابق فوجی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈیا میں ریکارڈ کیسز اور ہلاکتوں کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ زور بھی پکڑنے لگا ہے۔
انڈین وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کہ آرمی کے تقریباً 400 ریٹائرڈ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا۔ بیان کے مطابق آرمی کے دیگر ڈاکٹرز کی خدمات بھی آن لائن طبی مشوروں کے لیے حاصل کی گئی ہے۔
انڈیا میں یومیہ کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد اب چار لاکھ ہو گئی ہے اور اتوار کو مسلسل دوسرے دن چار ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں.
کئی انڈین ریاستوں نے گذشہ مہینے سے کورونا پر قابو پانے لیے لیے سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کر رکھا ہے جبکہ دیگر نے عوامی نقل و حرکت پر پابندی، سینما، ریستوران، بارز اور شاپنگ مالز بند کر رکھا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کریں جس طرح پہلی لہر کے دوران کیا گیا تھا۔
انڈین میڈیا ایسوسی ایشن نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ پہلے سے اعلان کرکے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نریندر مودی کمبھ میلے کے انعقاد کی اجازت دینے اور بڑے پیمانے پر الیکشن ریلیاں منعقد کرنے پر بھی سخت تنقید کی زد میں ہیں۔
اتوار کو وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار 92 ہلاکتیں ہوئی جب کہ چار لاکھ تین ہزار 7378 نئے کیسز سامنے آئے۔
کورونا کی بدترین صورتحال، غیر ملکی سفارت کار انڈیا چھوڑنے لگے
قبل ازیں عرب نیوز کے مطابق اپریل کے آخر سے انڈیا میں روزانہ کی بنیاد پر دنیا کے سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز سنیچر کو کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چار ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی سمیت سات انڈین ریاستوں میں کورونا کی مثبت شرح 30 فیصد سے زیادہ ہے۔
چونکہ ملک کو بستروں اور آکسیجن کی رسد کی قلت کا سامنا ہے اور متعدد غیر ملکی مشنز میں وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے سٹاف کو ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔
امریکہ، جرمنی اور پولینڈ نے رواں ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ انہوں نے کورونا وائرس میں اضافے کی وجہ سے اپنے سرکاری ملازمین کی انڈیا سے رضاکارانہ طور پر روانگی کی منظوری دی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے