اہم خبریں عالمی خبریں

غزہ میں‌ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی، 13 بچے بھی شامل

مئی 12, 2021 < 1 min

غزہ میں‌ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی، 13 بچے بھی شامل

Reading Time: < 1 minute

فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیل کے جنگی جہازوں کےمیزائل حملوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 43 تک پہنچ گئی ہے جن میں‌13 بچے بھی شامل ہیں.
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ دو دن سے جاری میزائل حملوں میں گنجان آباد علاقے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں.
شیخ جراح کے علاقے کو زبردستی فلسطینیوں سے خالی کرانے اور مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والوں‌پر اسرائیل کی فوج کے تشدد سے شروع ہونے واقعات کےبعد غزہ سے حماس نے اسرائیل پر سو سے زیادہ راکٹ داغے جن کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنایا.
حکام کے مطابق تین راکٹ اسرائیل میں گرے جن میں سے ایک نے تیل کی پائپ لائن میں آگ لگائی.
اسرائیل کے شیخ‌جراح اور مسجد اقصیٰ میں کارروائی کے دوران 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے.
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اسرائیلی حملوں کی ویڈیوز میں دیکھا جا رہا ہے کہ غزہ میں کٰثیر منزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جو آگ لگنے سے تباہ ہوئی اور دھماکوں کی شدت سے زمین بوس ہو گئیں.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے