متفرق خبریں

فوڈ ڈیلیوری سروس میں شراب کی سپلائی، ملزم گرفتار

مئی 30, 2021

فوڈ ڈیلیوری سروس میں شراب کی سپلائی، ملزم گرفتار

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معروف فوڈ ڈیلیوری سروس کے نام پر شراب سپلائی کا انکشاف ہوا ہے.
اتوار کو پشاور میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر سے شراب کی چھ بوتلیں برآمد کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا.
پولیس حکام کے مطابق رائیڈر حیات آباد میں گھروں کو شراب کی بوتلیں سپلائی کررہا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار اور مقدمہ درج کرنے کے بعد اس امر کی تفتیش شروع کی گئی ہے کہ کیا یہ انفرادی عمل تھا یا اس کے پیچھے دیگر ملزم بھی ہیں.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے