پاکستان پاکستان24

ہمارے دور میں سائبر کرائم کے 36 ہزار کیسز آئے:‌وزیر داخلہ

جون 1, 2021 < 1 min

ہمارے دور میں سائبر کرائم کے 36 ہزار کیسز آئے:‌وزیر داخلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کا دورہ کویت انتہائی کامیاب رہا، کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں پرعائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔
منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صحافی اسد طور پر تشدد کرنے والے اس سے پہلے بھی ملنے آتے رہے ہیں لیکن بعض لوگ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہر معاملے کا الزام ایجنسیوں پر لگا دیتے ہیں، پی ڈی ایم ختم ہو گئی ہے اس میں صرف نون لیگ اور جمعیت علمائے اسلام رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک روزہ دورے پر کویت گیا تھا جو 2011 کے بعد کویت کا کامیاب ترین دورہ تھا، دورہ کویت میں فیملی ویزہ، ڈاکٹرز، بزنس اور پٹرولیم سے منسلک افراد کے ویزے پر بات ہوئی اور ان تمام ویزوں کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ 425 ڈاکٹرز اس ہفتے کویت جا رہے ہیں، کویتی حکومت نے کنسٹرکشن سے منسلک افراد کے ویزے بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سعودی عرب 30لاکھ لوگوں کیلئے ویزے کھولے گا، جس میں سے 30فیصد ویزے پاکستانیوں کو دیئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے میرے دور میں 36ہزار کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے وزارت داخلہ نے 5 ہزار کیسزپر انکوائریاں مکمل کی ہیں اور 399کیسز میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم ونگ میں سٹاف کی کمی اور جدید آلات کی فراہمی کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ صحافی اسد طور پر تشدد کرنے والے افراد کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے،اگر ملزمان کے فنگر پرنٹس نہ ملے تو ان کی شناخت کے لیے اخبار میں اشتہار دیا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے