پاکستان24 متفرق خبریں

’فاسٹلی‘ میں خرابی، دنیا کی بڑی ویب سائٹس متاثر

جون 8, 2021 < 1 min

’فاسٹلی‘ میں خرابی، دنیا کی بڑی ویب سائٹس متاثر

Reading Time: < 1 minute

دنیا کی بڑی نیوز اور ای کامرس کی ویب سائٹس میں خرابی پیدا ہوئی ہے اور اس کی وجہ کلاؤڈ سرور بنا ہے.
منگل کی سہ پہر دنیا بھر میں ای کامرس اور عالمی نیوز ویب سائٹس تک رسائی متاثر ہوئی اور صارفین نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا.
بی بی سی، الجزیرہ، سی این این سمیت متعدد بین الاقوامی نیوز سائٹس پر جانے والے صارفین نے خرابی کی شکایت کی.
امریکی میڈیا پلیٹ فارمز سی این این، نیو یارک ٹائمز، بلومبرگ، برطانوی میڈیا پلیٹ فارمز گارڈین اور انڈی پینڈنٹ سمیت امریکی ای کامرس ویب سائٹ امیزون، انٹرٹینمنٹ اور سوشل پلیٹ فارمز سپوٹیفائی، ریڈٹ، شوپیفائی اور حکومت برطانیہ کی ویب سائٹ ان پلیٹ فارمز میں شامل ہیں جو کلی یا جزوی طور پر ڈاؤن رہیں۔

بعد ازاں دنیا کی بڑی کلاؤڈ سرور کمپنی فاسٹلی نے کہا کہ ان کے سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی تھی اور وہ دور کر لی گئی.

سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز بالخصوص ٹوئٹر پر مسئلے کی نشاندہی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم اس میں کامیاب نہیں ہو پا رہے، ایسے متعدد صارفین نے دکھائی دینے والے ایرر میسیج کو بھی دوسروں سے شیئر کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے