اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

فرانسیسی صدر میخواں کو شہری نے تھپڑ جڑ دیا

جون 8, 2021 2 min

فرانسیسی صدر میخواں کو شہری نے تھپڑ جڑ دیا

Reading Time: 2 minutes

فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کو ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے دورے کے دوران ایک شہری نے تھپڑ جڑ دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوز چینل پر نشر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر میخواں جب شہریوں سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو دو افراد کے بعد تیسرے شخص جو سبز شرٹ پہنےہوئے ہیں، نے ان کو تھپڑ رسید کر دیا۔
مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ موقعے پر موجود صدر ایمانوئل میخواں کے محافظوں نے فوری مداخلت کی اور دو افراد کو گرفتار کیا۔
مقامی پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کو تھپڑ مارنے والے اور ایک دوسرے شہری سے بھی پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔
یہ واقعہ فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ڈروم ریجن میں پیش آیا۔ جہاں انہوں نے ریستوران کے مالکان اور طالب علموں سے کورونا وائرس کی وبا کے بعد معلومات زندگی کی بحالی سے متعلق ملاقات کی۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شرٹ پہنے صدر ایمانوئل میخواں، دھاتی رکاوٹ کے عقب میں کھڑے افراد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
فرانسیسی صدر چشمے اور فیس ماسک لگا کر کھڑے ایک شخص سے ہاتھ ملانے اس کے قریب پہنچے۔
فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارتے وقت شہری نے ’ڈاؤن ود میکرون‘ کا نعرہ بھی لگایا اور اس کے بعد اس نے صدر کو تھپڑ مارا۔
میخواں کے حفاظتی دستے میں شامل دو افراد نے سبز ٹی شرٹ پہن کر کھڑے ہوئے شخص کو قابو کیا جبکہ ایک صدر کو دور لے گئے۔
تاہم صدر ایمانوئل میخواں مزید کچھ سیکنڈز وہاں موجود رہیں اور رکاوٹ کی دوسری جانب کسی سے بات کرتے دکھائی دیے۔
صدارتی انتظامیہ نے کہا ہے کہ صدر میخواں پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم صدارتی انتظامیہ نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے