صوبہ خیبر پختونخوا میں چار ماہ میں 116 خواتین قتل
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 116 خواتین کے قتل کے مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 116 خواتین قتل کے قتل کے الزام میں 147 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پشاور سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر خواتین کا قتل گھریلو جھگڑوں، دیرینہ دشمنی اور رقابت کی بنیاد پر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مردان ڈویژن میں 40، پشاور ڈویژن میں 19، کوہاٹ ڈویژن میں 7 خواتین قتل کی گہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں 8، بنوں ڈویژن میں 13 اور مالاکنڈ میں 29 خواتین کو قتل کیا گیا۔
صوبے کے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صنف نازک کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پشتون معاشرے میں خواتین کو خصوصی عزت و احترام دیا جاتاہے۔
آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی اقدامات اٹھائےجارہےہیں، اور تھانے کی سطح پر وومن ڈیسک قائم کیےگئے۔
آئی جی نے کہا کہ خواتین ماں، بہن اور بیٹی کے روپ میں نہایت قابل احترام ہیں، خواتین کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا گا۔