فردوس عاشق کا تھپڑ، ’اب یہ عورت ہو گئی‘
Reading Time: < 1 minuteپنجاب کے وزیراعلیٰ کی مشیر فردوس عاشق اعوان کے ٹی وی ٹاک شو کے سیٹ پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کو گریبان سے پکڑنے اور تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں۔
تھپڑ مارنے کا واقعہ پروگرام میں وقفے کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بعد میں لیک کرائی گئی۔
بدھ کو رات گئے ایکسپریس نیوز سے لیک کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے پہلے مندوخیل کو گریبان سے پکڑا، عبدالقادر مندوخیل نے اپنا گریبان چھڑایا تو فردوس عاشق اعوان نے انہیں گالی دی اور پھر ان کے چہرے پر تھپڑ مارا۔
رکن اسمبلی نے خاتون وزیر سے تھپڑ کھا کر عوام کی دلُآزاری کی ہے، رکن اسمبلی اور انکی جماعت کو خاتون وزیر اور عوام سے معافی مانگنی چاہئیے۔ https://t.co/NyoNhzJ89b
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) June 10, 2021
اس دوران فردوس عاشق اعوان کہہ رہی تھیں کہ تمہیں عورتوں سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے جس پر عبدالقادر مندوخیل نے کہا کہ اب یہ عورت ہو گئی ہے۔
جمعرات کی صبح تھپڑ مارنے کی وضاحت کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ ان کا عمل ذاتی دفاع یا سیلف ڈیفنس میں تھا.