پاکستان24 متفرق خبریں

چارٹرڈ فلائٹ سے 18 ٹن پاکستانی آم کس ملک پہنچے؟

جون 14, 2021 < 1 min

چارٹرڈ فلائٹ سے 18 ٹن پاکستانی آم کس ملک پہنچے؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے دفترخارجہ نے انڈین ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کو مسترد کیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ چین اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کی جانب سے ’مینگو ڈپلومیسی‘ کے تحت بھیجے گئے آم لینے سے انکار کر دیا ہے۔

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہم نے انڈین میڈیا میں کچھ غیر ملکیوں کو پاکستانی آم بھجوانے کی رپورٹس دیکھی ہیں۔‘
ترجمان کے بیان کے مطابق ان رپورٹس کو حقیقت کے برخلاف اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں۔ انڈین میڈیا نے غلط اور غیر ذمہ دارانہ خبریں چلائی۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر برس پاکستان کے صدر بہترین اور معیاری آم بعض چنیدہ ممالک کو بھیجتے ہیں۔ ’یہ آم اچھی شہرت اور تجارتی سفارت کاری کے فروغ کے لیے اچھی ساکھ کے طور پر بھیجے جاتے ہیں۔‘

ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ آم بھیجنے کے لیے ممالک کی فہرست ان کے کورنٹائن حالات، صفائی ستھرائی اور پروازوں کی دستیابی دیکھ کر تیار کرتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ چین کو چارٹرڈ فلائٹ سے 18 ٹن سندھڑی آم ایکسپورٹ کیے گئے ہیں جو پہلی بار ہوا ہے.

خیال رہے انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین اور امریکہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے تحفے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان ممالک نے اپنے ہاں کورونا وائرس اور قرنطینہ ضوابط کی وجہ سے آموں کے تحفے واپس کر دیے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے 32 سے زائد ممالک کے سربراہان کو آموں کے باکس بطور تحفہ بھیجا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے