اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں

سخت گیر ابراہیم رئٰیسی ایران کے نئے صدر منتخب

جون 19, 2021 < 1 min

سخت گیر ابراہیم رئٰیسی ایران کے نئے صدر منتخب

Reading Time: < 1 minute

ایران میں صدارتی انتخاب کے نتائج کے مطابق سخت گیر رہنما ابراہیم رئیسی نے کامیابی حاصل کر لی ہے.

سنیچر کو ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے الیکشن میں ان کے بعد آنے والے صدر کو منتخب کر لیا گیا ہے تاہم انہوں نے رئیسی کا نام نہیں لیا۔
حسن روحانی نے کہا کہ ’میں عوام کو ان کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، سرکاری طور پر مبارکباد بعد میں جاری کی جائے گی۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ کس نے الیکشن میں درکار ووٹ حاصل کیے اور عوام نے کس کو آج منتخب کیا ہے۔‘

صدارتی الیکشن کے دیگر دو سخت گیر امیدواروں محسن رضائی اور امیر حسین غازیزادہ ہاشمی نے بھی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دی ہے۔

غازیزادہ ہاشمی نے کہا کہ ’قوم کے منتخب کرنے پر میں رئیسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ جبکہ محسن رضائی نے ٹویٹ کیا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ رئیسی ملکی مسائل کے حل کے لیے مضبوط حکومت تشکیل دیں گے۔

صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے واحد اصلاح پسند رہنما اور مرکزی بینک کے سابق گورنر عبدالنصر حماتی نے بھی ابراہیم رئیسی کو کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے ٹویٹ کیا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اور انسانی حقوق کے گروہوں کی جانب سے ابراہیم رئیسی پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے